سعودی عرب میں بارش کے حجم میں 70 فی صد اضافہ ریکارڈ کیا گیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

سعودی عرب کے نیشنل میٹورولوجیکل سینٹرکے ایگزیکٹو نائب صدر جمعان القحطانی ’العربیہ‘سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پچھلے سال سعودی عرب میں بارش کی مقدار میں گذشتہ 30 سالوں کے مقابلے میں 70 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے العربیہ کے نیوز بلیٹن میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بارشوں کی مقدار میں اضافے نے مملکت میں سبز علاقوں کو وسعت دی اور سعودی عرب میں گردو غبار اور ریتلے طوفانوں کے رجحان کو کم کرنے میں مدد فراہم کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ قومی مرکز کے ذریعہ کی جانے والی تحقیق اور مطالعے سے ظاہر ہوتا ہے کہ سعودی عرب خاص طور پر وسطی، مغربی اور مشرقی علاقوں میں بارش میں اضافہ ہوا ہے۔

اس کے علاوہ قومی موسمیاتی مرکز، آب و ہوا کے امور کے سائنسی تحقیقی مطالعے کے ذریعے یہ نتیجہ اخذ کیا کہ کچھ سعودی علاقوں میں بارش کی شرح اور مقدار میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ جبکہ دوسرے خطوں میں اس میں کمی واقع ہوئی ہے۔ بحیرہ احمر کے ساحل کے ساتھ مغربی سعودی عرب پر تیز رفتار بارش میں اضافے کے علاوہ خلیج فارس اور جنوب مغربی علاقوں کے ساحل کے ساتھ ساتھ مشرقی علاقوں میں بھی بارش کی مقدار میں اضافہ ہوا ہے۔

دوسری طرف محکمہ موسیات نے وضاحت کی کہ مملکت کے بیشتر حصوں میں آنے والے عرصے میں بارش میں اضافہ متوقع ہے جبکہ مدینہ منورہ، القصیم، ریاض، مشرقی خطے، مکہ مکرمہ کے علاقوں میں 2040ء تک بارشوں میں مزید اضافہ متوقع ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں