اسرائیل کے متنازع قومی سلامتی مشیر بن گویر ٹریفک حادثے میں زخمی

اسرائیلی میڈیا کے مطابق بن گویر کی گاڑی نے سڑک لال سگنل پر کراس کی جس کے باعث حادثہ پیش آیا۔

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

اسرائیل سمیت دنیا بھر میں اپنے انتہا پسند نظریات کی وجہ جانے والے قومی سلامتی کے اسرائیلی مشیر إيتمار بن گویر جمعے کو ٹریفک حادثے میں زخمی ہو گئے ہیں۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق بن گویر کی گاڑی نے سڑک لال سگنل پر کراس کی جس کے باعث حادثہ پیش آیا۔

بن گویر کے آفس کا واقعہ کے بعد کہنا تھا کہ ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

سوشل میڈیا پر اس واقعے کے حوالے سے صارفین کی جانب سے متعدد ویڈیوز بھی شیئر کی جا رہی ہیں جن میں ان کی گاڑی الٹی دکھائی دے رہی ہے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق بن گویر کی بیٹی اور ان کے محافظ بھی ان کے ساتھ موجود تھے جو کہ اس حادثے میں زخمی ہوئے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں