خوفناک سمندری طوفان سعودی عرب کے شہر ابہا کے ساحل سے ٹکرا گیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

سعودی عرب کے علاقے عسیر کے قریب سمندر میں آنے والے خوفناک طوفان کے ساحل سمندر سے ٹکرانے کے مناظر سامنے آئے ہیں۔

عسیر کے علاقے میں ابہا شہر کے شمال میں طوفان کے ٹکرانے کے دوران بنایا گیا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔ طوفان سے قبل ابرآلود موسم نے علاقے کو ڈھانپ لیا تھا۔

موسم کی خرابی کی تازہ لہر نے متعدد علاقوں کو متاثر کیا، لیکن ابھا شہر نے موسم کا ایک غیر معمولی واقعہ دیکھا جہاں ایک درمیانے رفتار سے چلنے والا طوفان شہر کے شمالی دروازے سے ٹکرا گیا۔

دوسری جانب سعودی عرب کے قومی موسمیاتی مرکزکے سرکاری ترجمان، حسین القحطانی نے "ایکس" پلیٹ فارم پر اپنےایک پوسٹ میں کہا کہ ابھا شہر میں موسم کی خرابی کے باعث طوفان شہر سے ٹکرا گیا تاہم اس کے نتیجے میں کسی قسم کا نقصان نہیں ہوا۔

القحطانی نے اس بات پر زور دیا کہ مرکز بارش کی صورت حال سے متاثرہ علاقوں میں دوسرے اداروں کے ساتھ مل کر کام کررہا ہے۔ انہوں نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ موسمی حالات کے پیش نظر غیرضروری سفر سے گریز کریں۔

سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز نے مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ، ابھا اور طائف سمیت متعدد شہروں میں الرٹ جاری کیا تھا جس میں شہریوں سے کہا گیا تھا کہ وہ بارش کے موسم کے پیش نظر محتاط رہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں