سعودی عرب: لڑکی کو ہراساں کرنے کے الزام میں بھارتی شہری گرفتار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب میں الشرقیہ پولیس نے لڑکی کو ہراساں کرنے کے الزام میں بھارتی شہری کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے بھارتی باشندے گوبر حکیم نشا کے خلاف قانونی کارروائی کی اور اسے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا۔ سعودی اینٹی ہراسمنٹ سسٹم میں یہ شرط رکھی گئی ہے کہ جو بھی ہراساں کرنے کے جرم کا ارتکاب کرتا ہے اسے دو سال سے زیادہ کی قید اور ایک لاکھ ریال سے زیادہ جرمانہ یا ان دونوں میں سے کوئی ایک سزا دی جائے گی۔ عوامی سطح پر اس جرم کا ارتکاب کرنے کی صورت میں قید کو بڑھا دیا جاتا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں