سعودی وزارتِ ماحولیات نے اولین خاتون ویٹرنری گریجویٹس کو اعزاز سے نوازا

شاہ فیصل یونیورسٹی سے تعلق رکھنے والی طالبات کے اعزاز میں تقریب

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

الاحساء میں ماحولیات، پانی اور زراعت کی وزارت نے ہفتے کے روز مملکت کی اولین خاتون ویٹرنری گریجویٹس کو اعزاز سے نوازا۔

سعودی پریس ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مویشیوں اور جانوروں کے علاج کے عالمی دن کے موقع پر یہ تقریب پودوں کے کیڑوں اور جانوروں کی بیماریوں کے انسداد اور کنٹرول کے قومی مرکز کے تعاون سے منعقد کی گئی اور اس میں شعبۂ علاجِ مویشیاں کے حکام اور متعلقین نے شرکت کی۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ اس تقریب سے خواتین کی حمایت اور انہیں بااختیار بنانے کے لیے وزارت کے عزم کا اظہار ہوتا ہے اور ان کے لیے ملازمت کے نئے مواقع پیدا کرنے میں مدد ملے گی۔

صحتِ عامہ میں مویشیوں اور جانوروں کے ڈاکٹر ان بیماریوں کے خلاف دفاع کی صفِ اول کے طور پر اہم کردار ادا کرتے ہیں جو انسانوں اور جانوروں دونوں کو متأثر کرتی ہیں۔ ان کی ذمہ داریوں میں تشخیص اور بیماری کے پھیلاؤ کی روک تھام اور نگہداشت فراہم کرنا شامل ہے۔

وزارت نے کہا کہ قومی مرکز نے وسائل اور طریقہ کار فراہم کر کے ڈاکٹروں کی ان ذمہ داریوں کو پورا کرنے میں معاونت کی۔

مرکز ایسا ماحول پیدا کرنے کے لیے بھی پرعزم ہے جو مویشیوں سے متعلقہ کام کی ترقی اور زرعی شعبے میں پائیدار ترقی کو فروغ دے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں