عالمی عدالت کے وارنٹ گرفتاری کے خوف سے نیتن یاہو بے خوابی کا شکار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

عالمی عدالت انصاف کی جانب سے اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو، آرمی چیف ہرزی حلیوی اور وزیر دفاع یواف گیلنٹ کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کا امکان ہے۔

ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق، اسرائیلی حکومت کو اعلیٰ قانونی عہدیداروں کی طرف سے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے اشارے مل گئے ہیں۔

عالمی عدالتِ انصاف میں غزہ اور مغربی کنارے میں اسرائیلی جارحیت کی تحقیقات جاری ہیں۔

عالمی عدالت انصاف کے وکلا اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو، اسرائیلی وزیر دفاع یوآو گیلنٹ اور اسرائیلی آرمی چیف ہرزی حلیوی کے وارنٹ گرفتاری رواں ہفتے جاری کرنے پر غور کر رہے ہیں۔

اسرائیلی میڈیا کا یہ بھی کہنا ہے کہ وارنٹ گرفتاری کی اطلاعات پر وزیراعظم نیتن یاہو خوفزدہ اور غیرمعمولی دباؤ کا شکار ہیں۔

اسرائیلی وزیر خارجہ نے کہاکہ اسرائیل کواپنے دفاع سے روکنا کھلے عام اسرائیل کی تباہی کا مطالبہ ہے، اسرائیلی قیادت کے وارنٹ جاری ہونےسے اسرائیلی فوجیوں کو نقصان پہنچےگا۔

اسرائیلی وزیر خارجہ نے الزام لگایا کہ حماس غزہ کی آبادی کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کر رہا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں