غزہ کو امداد کی فراہمی، امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن اردن روانہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن منگل کو اُردن کے لیے روانہ ہو گئے ہیں جہاں وہ غزہ میں امداد کی ترسیل کو بڑھانے کے طریقہ کار پر تبادلہ خیال کریں گے اور حالیہ ایران اسرائیل جھڑپوں کے دوران مدد کے لیے عمان حکومت کاای شکریہ ادا کریں گے۔

فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق انٹونی بلنکن ریاض میں خلیجی عرب رہنماؤں کے ساتھ بات چیت کے بعد عمان کے لیے روانہ ہوئے۔

امریکی وزیر خارجہ اردن کے شاہ عبد اللہ دوم اور وزیر خارجہ ایمن صفدی کے ساتھ ساتھ غزہ کے لیے اقوام متحدہ کی انسانی امداد اور تعمیر نو کے رابطہ کار سگریڈ کاگ سے ملاقات کریں گے۔

انٹونی بلنکن بعد میں اسرائیل کے لیے روانہ ہوں گے جہاں وہ تازہ ترین مذاکرات پر تبادلہ خیال کریں گے جس کا مقصد عارضی جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں