سعودی عرب میں آسمانی بجلی کوندنے کا لمحہ، رات میں دن کا منظر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے علاقے الزلفی گورنری کے آسمان پر بادلوں اوربارش کے درمیان بجلی کی چمک نے پورے ماحول کو روشن کردیا۔ اس منظر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہےجسے صارفین کی طرف سے غیرمعمولی توجہ حاصل ہوئی ہے۔

سعودی ویدر اینڈ کلائمیٹ سوسائٹی کے نائب صدر ڈاکٹر عبداللہ المسند نے منگل کو "ایکس" پلیٹ فارم پر اس منظرکا ایک ویڈیو کلپ پوسٹ کیا جسے انہوں نےبتایا کہ زلفی کے آسمان پر بادلوں کے پھٹنے اور گرج چمک کا حیران کن منظر توانائی پیدا کرنے والی قدرتی مشین کے گرم اپڈرافٹس اور کولڈ ڈاون ڈرافٹ کی سرگرمی کا نتیجہ ہے، جس کے نتیجے میں بارش کے اربوں بارش قطرے بن کرزمین پر گرے۔

المسند نے بتایا کہ قصیم کے علاقے کے شہر عنیزہ پر غیر معمولی تاریخی بارشیں ہوئیں۔ پہلے گھنٹے کے دوران 70 ملی میٹر بارش ہوئی۔

کل شام سعودی عرب کے علاقے قصیم میں موسلادھار بارش ہوئی جس کے نتیجے میں عنیزہ شہر کی سڑکیں سیلابی ریلوں میں تبدیل ہوگئیں۔ اس کے نتیجے میں متعدد افراد اور گاڑیاں پانی میں پھنس گئے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں