اسرائیل: یہودی آباد کاروں نے غزہ جانے والے اردنی امدادی قافلوں پر حملہ کر دیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

اردن کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ اسرائیلی یہودی آبادکاروں نے اردن کے امدادی قافلوں پر حملہ کیا ہے۔ یہودی آبادکاروں نے بدھ کے روز امدادی قافلے پر یہ حملہ اس وقت کیا جب یہ قافلہ امدادی سامان لے کر غزہ کی طرف جا رہا تھا۔

وزارت خارجہ کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے 'دونوں امدادی قافلوں پر غزہ میں یہ حملہ یہودی آبادکاروں نے کیا ہے۔ اردنی قافلے غزہ کے فلسطینیوں کے لیے امداد لے جا رہے تھے۔'

ایک اسرائیلی قانونی امدادی ایجنسی ہنینو نے کہا ہے 'امدادی قافلے کو روکنے والے چاروں افراد کو اسرائیلی پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔'

اردن کی وزارت خارجہ کے بیان میں مزید بتایا گیا ہے 'ایک امدادی قافلہ کریم شالوم کراسنگ اور دوسرا امدادی قافلہ ایریز کراسنگ سے غزہ جا رہا تھا۔'

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں