’ڈیزرٹ فلیگ‘ مشقوں میں سعودی وزارت دفاع کی 38 پروازیں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کی وزارت دفاع متحدہ عرب امارات کے الظفرہ ایئر بیس پر کثیر ملکی فضائی مشقوں "ڈیزرٹ فلیگ" میں اپنی بھرپور شرکت 70 گھنٹے سے زیادہ کے وقت کے 38 فلائٹ آپریشن کیے۔

فضائیہ اپنے تمام فضائی، تکنیکی اور معاون عملے کے ساتھ F-15SA نظام کا استعمال کرتے ہوئے مشقوں میں حصہ لے رہی ہے۔ ان مشقوں میں شرکت کرکے سعودی عرب کی افواج دوسرے ممالک کی افواج کے تجربات سے فائدہ اٹھانے اوراپنی مہارتوں سے انہیں مستفید کرنے کی کوشش کررہی ہے۔

مشقوں میں سعودی عرب، سلطنت عمان، کویت، امریکہ، جمہوریہ جنوبی کوریا، فرانس، برطانیہ، جرمنی اور ترکیہ حصہ لے رہے ہیں۔ تین ہفتوں تک جاری رہنے والی ان مشقوں کا مقصد کارکردگی اور جنگی تیاریوں کو بہتر کرنا اور مختلف منظرناموں کے مطابق فوجی مہارت کا تبادلہ کرنا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں