العربیہ کے رض خان کی بل گیٹس سے انٹرویو کے لیے ریاض میں نشست

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

امریکہ کے اہم ڈونر اور مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس نے العربیہ کے رض خان کو ریاض میں انٹرویو دیا ہے۔ بل گیٹس نے انٹرویو میں بتایا کہ پولیو کے خاتمے کے لیے سعودی عرب اور 'بل اینڈ ملینڈا گیٹس فاؤنڈیشن' کے درمیان شراکت داری ہوئی ہے۔ گیٹس فاؤنڈیشن اور سعودی حکومت کے درمیان پولیو کے خاتمے کے سلسلے میں اگلے پانچ سالوں کے لیے 620 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی ہے۔

بل گیٹس نے انٹرویو کے دوران عالمی تنازعات بشمول یوکرین اور غزہ میں جاری اسرائیلی جنگ پر بھی بات چیت کی ہے۔ خیال رہے بل گیٹس ورلڈ اکنامک فورم کے اجلاس کے سلسلے میں سعودی عرب میں ہیں۔ جہاں کئی ملکوں کے وزرائے خارجہ اور وزرائے اعظم بھی موجود ہیں۔

بل گیٹس کا یہ انٹرویو جمعرات کی رات 9 بجے العربیہ انگلش کی ویب سائٹ اور یوٹیوب چینل پر پیش کیا جائے گا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں