سعودی صوبے الشرقیہ میں سیلاب، کئی علاقوں میں شدید بارشیں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

سعودی عرب کا صوبہ الشرقیہ گرج چمک اور شدید بارش کی لہر کی زد میں آگیا۔ متعلقہ حکام نے سرنگوں، پلوں اور اہم سڑکوں کو بند کر کے ہنگامی ٹیموں کے ذریعے علاقے کا گھیراؤ کرلیا۔ ایسٹرن ریجن سیکریٹریٹ نے شہریوں کی حفاظت کے لیے بارش کی صورتحال کے پیش نظر احتیاط کے طور پر دمام میں کنگ فہد روڈ کی سرنگوں کو بند کرنے کا اعلان کردیا۔ سیکریٹیریٹ نے "ایکس" پر اپنی پوسٹ میں کہا کہ امیر المؤمنین ابو بکر صدیق روڈ کے ساتھ ریاض روڈ کی سرنگ کو بند کردیا گیا ہے۔

حکام نے کہا لوگوں سے چوکس رہنے اور ممکنہ خطرات سے ہوشیار رہنے کی اپیل کی۔ حکام نے کہا کہ لوگ انتہائی ضرورت کے علاوہ گھروں سے باہر نہ نکلیں اور مجاز حکام کی ہدایات پر عمل کریں۔ حکام نے بارش کی صورت حال پر نظر رکھنے کے لیے آپریٹنگ رومز اور خطرات کے کنٹرول مراکز کے ذریعہ دیکھ بھال کو بڑھا دیا ہے۔

قصیم میں بھی غیر معمولی اور تاریخی بارش ہوئی۔ صرف پہلے گھنٹے کے دوران 70 ملی میٹر بارش ہوئی۔ نیشنل سینٹر آف میٹرولوجی نے موسم کی رپورٹ میں پیش گوئی کی ہے کہ اب بھی درمیانے درجے سے لے کر شدید گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارشوں کا امکان ہے۔ ساتھ ہی ژالہ باری اور تیز ہوائیں چلنے کی بھی توقع ہے۔

نیشنل سینٹر آف میٹرولوجی نے واضح کیا کہ نجران، جازان، عسیر، الباحہ، مکہ مکرمہ، ریاض، القصیم، حائل، الجوف اور شمالی اور مشرقی سرحدوں کے کچھ حصوں میں بارش متوقع ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں