سلطنت عمان کے مختلف علاقوں میں بارشیں، سیلاب کا الرٹ جاری

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

ڈاٹ نیٹ

سلطنت عمان میں وزارت تعلیم نے آج جمعرات کو الوسطی گورنری کو نکال کر تمام علاقوں کے سرکاری، نجی اور غیر ملکی سکولوں میں فاصلاتی تعلیم کو چالو کرنے کا اعلان کردیا۔ بارش کی وجہ سے بندش ختم ہونے کے بعد اتوار 5 مئی 2024 کو سکولوں میں پڑھائی دوبارہ شروع ہوگی۔

نیشنل سینٹر فار ارلی وارننگ آف ملٹیپل ہیزڈز کی طرف سے جاری متوقع بھاری بارشوں کے الرٹ نمبر ایک میں کہا گیا ہے کہ زیادہ تر گورنریٹس میں بارش ہونے کا امکان ہے۔ بارش کی مقدار 20 سے لے کر 80 ملی میٹر تک متوقع ہے۔ وادیوں اور چٹانوں میں سیلاب کی توقع ہے۔

سلطنت عمان کے متعدد گورنریٹس میں مختلف شدت کی بارش ہوئی۔ فعال ہوائیں چلیں جس کی وجہ سے متعدد وادیوں او چٹانویں میں سیلاب آگیا۔ ریاست جبل الاخضر میں وادی المنا خر اور وادی سیق کا پانی بہہ گیا اور ریاست سمائیل میں شدید بارشوں کے باعث وادی العق اور وادی بنی رواحہ میں بھی سیلاب آگیا۔ بارش کے باعث ریاست منح میں بھی وادی المحیول میں سیلاب رہا۔

سلطنت عمان میں اپریل کے وسط میں شدید بارشوں کی وجہ سے آنے والے اچانک سیلاب نے شدید نقصان پہنچایا۔ حکام کے مطابق بس گرنے والے طلبہ سمیت درجنوں افراد کی موت ہو گئی۔ شہری دفاع کے حکام نے بتایا کہ سلطنت کے سب سے زیادہ متاثرہ علاقے شمالی الشرقیہ گورنری میں بارشوں کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں