سائبر حملوں کو پسپا کرنے کے لیے اسرائیل کا "سائبر گنبد" منصوبہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

اسرائیل نےراکٹ حملوں کی روک تھام کے لیے تیار کردہ ’آئرن ڈوم‘ سسٹم کی طرز پر تل ابیب’سائبر ڈوم‘ سسٹم تیار کیا ہے جس کا مقصد کسی بھی طرف سے ہونے سائبرحملے بالخصوص ایرانی سائبر حملوں کو روکنا ہے۔

سرائایلی نیشنل انٹرنیٹ ڈائریکٹوریٹ میں بین الاقوامی تعاون کے سربراہ ایویرام اتسابا نے کہا کہ یہ ایک خاموش اور پوشیدہ جنگ ہے۔

انہوں نے کہا کہ جہاں اسرائیل نے 7 اکتوبر کے حملے کے بعد سے غزہ میں حماس کا مقابلہ کیا ہے وہیں اسے خطے میں ایران اور اس کے اتحادیوں کی جانب سے سائبر حملوں میں بھی نمایاں اضافہ کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ ان کا دعوی تھا کہ اب تک کوئی حقیقی نقصان پہنچانے میں کامیاب نہیں ہوئے ہیں۔

اسرائیلی عہدیدار نے کہا کہ غزہ جنگ شروع ہونے کے بعد سے تقریباً 800 بڑے حملوں کو ناکام بنایا جا چکا ہے۔ اہداف میں سرکاری تنظیمیں اور فوجی اور شہری بنیادی ڈھانچہ شامل ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں