عراقی مزاحمت کار گروپ کا اسرائیل میں اہداف پر میزائل حملہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

عراق کے ایک مزاحمت کار گروپ 'عراق میں اسلامی مزاحمت' کے ایک ذریعے نے بتایا کہ گروپ نے عراقی سرزمین سے کروز میزائلوں کے ساتھ اسرائیل میں اہداف پر حملے کیے۔

ذریعے نے رائٹرز کو بتایا کہ یہ حملہ ارقب قسم کے متعدد کروز میزائلوں سے کیا گیا اور اسرائیلی شہر تل ابیب کو پہلی بار نشانہ بنایا۔

عراق میں اسلامی مزاحمت گروپ نے سات اکتوبر کے بعد سے چھ ماہ سے زیادہ عرصے میں عراق اور شام میں امریکی افواج اور اسرائیل میں اہداف پر درجنوں راکٹ اور ڈرون حملوں کا دعویٰ کیا ہے۔

اسرائیل نے ان حملوں پر عوامی سطح پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے جن کا عراقی مسلح گروپوں نے دعویٰ کیا

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں