’سرایا الاشتر‘ ماورائے قانون ایک دہشت گرد تنظیم ہے: بحرین

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

بحرین میں قومی رابطہ مرکز کے ترجمان محمد العباسی نے کہا ہے کہ "سرایا الاشتر"نامی گروپ کو بحرین نے پہلے ہی دہشت گرد تنظیم قرار دیا تھا۔ وہ ایک ماورائے قانون گروپ ہے جو اپنی دہشت گردانہ سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔

العباسی نے وضاحت کی کہ متعدد ممالک خاص طور پر امریکہ اور برطانیہ نے بھی "سرایا الاشتر" کو دہشت گرد تنظیم قرار دیا ہے۔

بحرین میں نام نہاد اسلامی مزاحمت یا"سرایا الاشتر" نے اعلان کیا تھا کہ اس نے ایلات شہر میں اسرائیلی مقامات کو ڈرونز سے نشانہ بنایا ہے جو بحیرہ احمر کے ساحل پر پرو اقع ہے۔

’السرایا الاشتر‘ بحرین میں ایک دہشت گرد تنظیم قرار دیا جاتا ہے۔ انہوں وضاحت کی کہ یہ آپریشن گذشتہ ماہ کی 27 تاریخ کو غزہ میں مزاحمت کرنے والے فلسطینی عوام کی حمایت میں کیا گیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں