سعودی عرب: لڑکی کو بلیک میل کرنے کے الزام میں شامی باشندہ گرفتار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب میں ریاض کے علاقے میں ایک لڑکی کو بلیک میل کرنے والے ایک شامی شہری کو گرفتار کرلیا گیا۔

شامی شہری کو انسداد سائبر کرائم قانون کی خلاف ورزی کرنے پر گرفتار کرتے ہوئے قانونی اقدامات کر کے اسے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا گیا۔

واضح رہے سعودی عرب میں بلیک میلنگ کے جرم کے تمام رویے ممنوع ہیں۔ یہ وہ رویے ہیں جو زد میں آنے والے کی مرضی کو متاثر کرتے اور اسے اپنی پسند اور مرضی کے حق سے محروم کردیتے ہیں۔ اس طرح وہ فرد اپنی مرضی کے بغیر کسی اقدام کو کرنے پر مجبور ہوجاتا ہے۔ بلیک میلنگ میں دھمکیاں یا اخلاقی جبر کو استعمال کیا، اخلاقی فوائد حاصل کرنے کے لیے کمپیوٹر یا انفارمیشن نیٹ ورک کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں