اسرائیلی فوج نے طولکرم میں کارروائی کرکے پانچ فلسطینی جاں بحق کردئیے

سات اکتوبر کے بعد سے القدس اور مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج اور آباد کاروں نے 460 فلسطینیوں کو قتل کیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی فورسز نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر طولکرم کے قریب ایک قصبے میں رات کو چھاپہ مار کاررروائی کے دوران پانچ فلسطینیوں کو ہلاک کردیا۔ وزارت صحت نے کہا کہ صہیونی فوج نے دیر الغصون میں چھاپے کے دوران ہلاک ہونے والوں میں سے چار کی شناخت کر لی ہے۔ فلسطینی نیوز اینڈ انفارمیشن ایجنسی نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی فورسز نے جاں بحق ہونے والوں میں سے کچھ کی لاشیں اپنے قبضے میں لے لیں۔

دوسری طرف اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ اس کارروائی میں پولیس کے خصوصی یونٹ کا ایک رکن زخمی ہوا اور اسے ہسپتال لے جایا گیا۔ طولکرم میں اسرائیلی فوج کی حالیہ کارروائی مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینیوں اور اسرائیلی فوج کے درمیان ان جھڑپوں کے سلسلے کی ایک حالیہ کڑی ہے جو دو سال سے جاری ہیں۔ ان جھڑپوں میں سات اکتوبر 2023 کے بعد مزید تیزی آگئی ہے۔

فلسطینی وزارت صحت کے ریکارڈ سے پتہ چلتا ہے کہ سات اکتوبر کے بعد سے مغربی کنارے اور مشرقی القدس میں اسرائیلی فوج اور آباد کاروں نے کم از کم 460 فلسطینیوں کو قتل کردیا ہے۔ سات اکتوبر سے اسرائیلی کی بربریت میں غزہ کی پٹی میں 34654 فلسطینی جاں بحق ہوچکے ہیں۔ انروا کے مطابق غزہ کی پٹی میں مرنیوالوں میں 10 ہزار سے زیادہ خواتین شامل ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں