سعودی عرب کا غزہ میں فوری جنگ بندی اور امدادی راہداریاں کھولنے کا مطالبہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے غزہ کی پٹی میں فوری اور مستقل جنگ بندی پر زور دیا ہے۔انہوں نے غزہ کی پٹی کے جنگ سے تباہ حال عوام کی مدد کے لیے تمام راہ دارایاں فوری کھولنے کا مطالبہ دہرایا۔

سعودی وزیر گیمبیا میں اسلامی سربراہی کانفرنس کے پندرہویں اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔

ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی سربراہی میں گزشتہ ہفتے ہونے والی میٹنگ کے دوران سعودی وزراء کی کونسل نے "غزہ کی پٹی میں جنگ روکنے، شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے، انسانی امداد کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے مشترکہ ایکشن پلان پر عمل کرنے اور ریاست کے متام اداروں کے اشتراک اور عالمی اداروں کے ساتھ مل کر غزہ میں امدادی کارروائیوں میں ہم آہنگی پر زور دیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں