لبنانی سرحدی گاؤں پر اسرائیلی حملہ، میاں بیوی بیٹے سمیت ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

اسرائیل نے غزہ پر بمباری جاری رکھنے کے ساتھ ساتھ لبنان کے جنوبی علاقوں میں بھی بمباری اور ڈرون حملے جاری رکھے ہوئے ہیں۔ اتوار کے روز تیں لبنانی شہری اسرائیلی فوج نے ہلاک کر دیے ہیں ۔

تازہ اسرائیلی فوجی حملے میں ہلاک ہونے والوں میں ایک لبنانی میاں بیوی اور ان کا ایک بیٹا بھی شامل ہیں۔

مقامی لبنانی ذرائع کے مطابق اسرائیل کا یہ حملہ جنوبی لبنان میں ایک گاؤں پر کیا گیا ہے۔ جہاں میس الجبل نامی میونسپلٹی کا گاؤں نشانہ بنایا گیا ہے۔ بمباری کے نتیجے میں گاؤں کے رہائشی میاں بیوی اپنے بیٹے سمیت جاں بحق ہو گئے ہیں۔

بمباری کی زد میں آنے والا یہ گاؤں ایک سرحدی آبادی ہے۔ لبنان کے ان سرحدی علاقوں پر اسرائیلی حملے آئے روز جاری ہیں۔

اتوار کے روز بمباری کا نشانہ میس الجبل میونسپلٹی کا گاؤں بنا ہے جس میں تین ہلاکتوں کی تصدیق میونسپلٹی کے سربراہ عبدالمنعم شقیر نے بھی کر دی ہے۔ سات اکتوبر سے اب تک اسرائیلی حملوں میں سینکڑوں لبنانی شہری اور حزب اللہ کے جنگجو ہلاک ہو چکے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں