جنگ کے ہلاک شدگان کی تعداد 34,735 ہو گئی: وزارتِ صحت غزہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

غزہ کی وزارتِ صحت نے پیر کو کہا کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان تقریباً سات ماہ سے جاری جنگ کے دوران فلسطینی علاقے میں کم از کم 34,735 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

وزارت کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اس تعداد میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں ہونے والی کم از کم 52 اموات شامل ہیں۔ نیز وزارت نے کہا کہ سات اکتوبر کے حملے کے بعد سے جنگ میں غزہ کی پٹی میں 78,108 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

اسرائیل نے پیر کے روز فلسطینیوں سے رفح کے کچھ حصوں کو خالی کر دینے کا کہا جو بظاہر جنوبی غزہ کی پٹی کے شہر میں حماس کے ٹھکانوں پر حملے کی تیاری کے لیے ہے۔ اس علاقے میں حملے کے لیے اسرائیل طویل عرصے سے دھمکی دیتا آیا ہے جہاں جنگ سے بے گھر ہونے والے دس لاکھ سے زیادہ لوگ پناہ گزین ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں