کریم شالوم گذرگاہ کے حملے میں ہلاک شدہ فوجیوں کی تعداد چار ہو گئی: اسرائیلی فوج

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

اسرائیلی فوج نے پیر کو اعلان کیا کہ غزہ کی پٹی سے کریم شالوم سرحدی گذرگاہ کی طرف داغے گئے راکٹوں کے حملے میں ہلاک شدہ اسرائیلی فوجیوں کی تعداد چار ہو گئی ہے۔ اس اعلان سے سابقہ تعداد اپ ڈیٹ ہو گئی ہے۔

فوج نے یہ واضح نہیں کیا کہ آیا یہ فوجی اتوار کے حملے میں زخمی ہونے والے 12 فوجیوں میں شامل تھا۔

فوج نے اتوار کو کہا کہ اس حملے میں تین فوجی مارے گئے تھے جس کی ذمہ داری بعد میں فلسطینی گروپ حماس کے مسلح ونگ نے قبول کی۔

فوجیوں کو علاقے میں تعینات بھاری مشینری، ٹینک اور بلڈوزر کی حفاظت کے دوران نشانہ بنایا گیا۔

اس حملے نے اسرائیلی حکام کو گذرگاہ بند کرنے پر آمادہ کیا جو غزہ میں انسانی امداد کی ترسیل کے لیے اہم راستہ ہے۔

فوج نے بتایا کہ رفح گذرگاہ سے متصل علاقے سے اِس گذرگاہ پر 14 راکٹ داغے گئے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں