سعودی عرب ریکارڈ توڑ جھولوں کے ساتھ شرقِ اوسط کا سب سے بڑاواٹر پارک کھولے گا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
5 منٹس read

قدیہ انویسٹمنٹ کمپنی (کیو آئی سی) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب شرقِ اوسط کا سب سے بڑا اور مملکت کے قدیہ شہر میں اپنی نوعیت کا اولین واٹر تھیم پارک کھولنے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔

ایکواریبیہ نامی اس پارک میں چار منفرد ڈھانچے ہوں گے - دنیا کی بلند ترین واٹر کوسٹر، بلند ترین ڈراپ باڈی سلائیڈ، بلند ترین واٹر سلائیڈ اور کرۂ ارض پر طویل ترین میٹ ریسر۔

یہ پارک اولین زیرِ آب مہماتی سواری بھی پیش کرے گا جس میں مکمل طور پر آبدوز گاڑیاں ہوں گی۔

کیو آئی سی نے کہا کہ ایکواریبیہ سکس فلیگز قدیہ سٹی کی تکمیل کرے گا جو شہر کا فلیگ شپ تھیم پارک اور شمالی امریکہ سے باہر کسی ملک میں ڈیزائن اور تعمیر کیا گیا اولین سکس فلیگز پارک ہو گا۔

درجنوں جھولے اور پانی والے کھیلوں کے تجربات

سعودی عرب کا ملک میں بنایا گیا اولین واٹر پارک اپنے 22 جھولوں اور خاندانوں کے لیے دوستانہ آبی سرگرمیوں کے ساتھ دنیا بھر سے سیاحوں کو اپنی طرف متوجہ کرنے کے لیے تیار ہے۔

ایڈونچر سپورٹس سے شغف رکھنے والے افراد ایک انتہائی سطح کے واٹر سپورٹس زون سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں جو مختلف اقسام کی کشتیوں کی سیر، فری سولو کلائمبنگ اور چٹانوں سے چھلانگ لگانے کے ساتھ ساتھ سعودی مملکت کے اولین موج سواری کے تالاب (سرف پول) کے لیے وقف ہے۔

مزید برآں یہ عمیق، ڈیزائن کے کہانیوں پر مبنی عناصر اور ایسے پرکشش مقامات پیش کرے گا جو شاذ و نادر ہی واٹر پارکس میں نظر آتے ہیں۔ یہ قدیم صحرائی چشموں پر مبنی ہوں گے۔

سیاحت اور روزگار کو تقویت دینا

ایکواریبیہ اور سکس فلیگس قدیہ سٹی قدیہ شہر کے اندر ایک ایسے محلے میں واقع ہیں جہاں مکمل طور پر پیدل گھوما جا سکتا ہے اور یہاں زائرین کو سرگرمیوں کا ایک منفرد انتخاب اور ہوٹلوں، کھانے کے اختیارات حتیٰ کہ خوشگوار تجربات کے درمیان آرام کرنے اور تازہ دم ہونے کے لیے ایک نخلستان جیسا خوبصورت مقام مل سکتا ہے۔

قدیہ شہر کا مقصد سعودی ویژن 2030 کے طور پر مقامی سیاحت اور روزگار کو فروغ دیتے ہوئے رہائشیوں کو تفریحی اختیارات فراہم کرنا ہے۔

10,000 ملازمتیں پیدا کرنے کے ہدف کے ساتھ ایکواریبیہ اور سکس فلیگس قدیہ سٹی مملکت کے معاشی تنوع اور جی ڈی پی کے اہداف میں خاطر خواہ حصہ لیں گے۔

قدیہ انوسٹمنٹ کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹر عبداللہ الداؤد نے ایک بیان میں کہا، "یہ اعلان قدیہ شہر اور تفریح، سیاحت اور کھیلوں کے شعبوں کے لیے ایک اہم سنگِ میل ہے۔ جیسا کہ ہم اپنے تفریحی انتظامات کو بڑھاتے رہتے ہیں تو ایکواریبیہ اور سکس فلیگس قدیہ سٹی ہماری کمیونٹی کی متنوع تفریحی ضروریات کو پورا کریں گے، ہماری معیشت کے تنوع میں حصہ لیں گے اور ان سے سیاحت کے شعبے میں روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔"

سکس فلیگ قدیہ سٹی میں چھ منفرد تھیم والی زمینوں پر پھیلی ہوئی پانچ عالمی ریکارڈ توڑنے والی کوسٹرز ہوں گی: دنیا کا بلند ترین فری اسٹینڈ شاٹ ٹاور جھولا سیروکو ٹاور؛ دنیا کا بلند ترین پینڈولم جھولا جائرو سپن؛ دنیا کی بلند ترین الٹی ٹاپ ہیٹ کوسٹر سپٹ فائر؛ دنیا کی بلند ترین ٹِلٹ (ترچھا چلنے والی)کوسٹر آئرن ریٹلر اور دنیا کی طویل ترین، تیز ترین اور بلند ترین رولر کوسٹر فالکنز فلائٹ جو ٹریک کے متوازی چلے گی۔

دونوں پارک اس وقت زیرِ تعمیر ہیں اور اگلے سال مکمل ہو جائیں گے

ایکواریبیہ اور سکس فلیگس قدیہ سٹی نئے شہر میں سیاحوں کے لیے کھلنے والے اولین پرکشش مقامات ہوں گے

پائیداری سرِ فہرست

ماہرانہ منصوبہ بندی پر مبنی ایک نئے تفریحی مقام کے طور پر قدیہ شہر کے پاس ایک نادر موقع ہے کہ ترقی کی منصوبہ بندی، تعمیر اور عمل درآمد کے مراحل کے ہر پہلو میں پائیداری کو مربوط کیا جائے۔

اسے مدنظر رکھتے ہوئے ایکواریبیہ اور سکس فلیگس قدیہ سٹی پائیداری کے طریقوں کے اعلیٰ ترین معیار کو برقرار رکھنے کے لیے پرعزم ہیں جس کے لیے پانی کے استعمال اور فضلہ کے انتظام میں بہترین طریقے نافذ کرنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی اور ڈیزائن کے عناصر استعمال کیے جائیں گے۔

آبی تھیم والا پارک آبپاشی اور پارک کی ٹھنڈک کے لیے ری سائیکل کیا ہوا پانی استعمال کرے گا۔ خصوصی فلٹرز کی بدولت یہ پانی کے ضیاع کو 90 فیصد تک کم کرنے اور توانائی کا استعمال گھٹانے کے قابل ہو گا۔ مزید برآں آپریشنل فضلے کو ری سائیکل کرنا بھی سکس فلیگس قدیہ سٹی کا مقصد ہے جس کا ہدف لینڈ فلز سے 80 فیصد سے زیادہ فضلے کا رخ موڑنا ہے۔

ایکواریبیہ کی نقاب کشائی قدیہ شہر میں کئی دلچسپ تفریحی، کھیلوں اور ثقافتی پرکشش مقامات کے اعلان کے بعد ہوئی جس میں دنیا کا اولین کثیر المقاصد گیمنگ اینڈ ای سپورٹس ڈسٹرکٹ، مختلف کھیلوں کے لیے شہزادہ محمد بن سلمان سٹیڈیم، ایک موٹرسپورٹ ٹریک اور ڈریگن بال تھیم پارک شامل ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں