جدہ ایئرپورٹ پر 12 لاکھ عازمین حج کی خدمت کے آپریشنل پلان کی منظوری

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

جدہ ایئرپورٹس اتھارٹی نے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر تینوں ٹرمینلز اور لاؤنجز کے آپریشنل پلان کی منظوری دے دی ہے تاکہ رواں سال 1445ھ کے حج سیزن میں تقریباً 1.2 ملین عازمین کی خدمت کی جاسکے۔

نجی ذرائع نے العربیہ ڈاٹ نیٹ کو بتایا کہ جیسے ہی جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر تقریباً 12 لاکھ عازمین حج سفر کریں گے۔ اس ایئرپورٹ سے کرونا وبا کے خاتمے کے بعد سب سے زیادہ تعداد میں مسافروں کی آمد ورفت کی توقع ہے۔

جدہ ایئرپورٹس کے "سی ای او انجینیر" مازن بن محمد جوہر نے کہا کہ حج سیزن 1445 ھ کے لیے آپریشنل پلان تمام آپریشنل اور سیکیورٹی ضروریات سے ہم آہنگ ہے جس کا مقصد بانی مملکت شاہ عبدالعزیز کے نام پر قائم کردہ اس ہوائی اڈے پر عازمین حج کو فول پروف سہولیات فراہم کرنا ہے۔

آپریشنل پلان کو ذوالقعدہ کے مہینے کے آغازسے پہلی پروازوں کی آمد کے ساتھ حجاج کی آمد کے مکمل ہونے تک نافذ کیا جائے گا۔ اس میں ٹرمینل 1، نارتھ ٹرمینل جیسے تمام ہوائی اڈے کے لاؤنجز کو چلانا شامل ہے۔ حج اور عمرہ لاؤنج کمپلیکس میں مسافروں کے باقی زمروں کی مانگ کو پورا کرنے کے لیے پورے سیزن میں آمد اور روانگی کا پلان ترتیب دیا گیا ہے۔

تین ہالز میں پاسپورٹ کے طریقہ کار کو مکمل کرنے کے لیے 411 سے زیادہ پلیٹ فارمز، سامان وصول کرنے کے لیے 440 پلیٹ فارمز، 56 موبائل برج گیٹس، 54 کسٹم انسپکشن ڈیوائسز کے علاوہ سامان پہنچنے پر 29 کنویئرز، 28 بس گیٹس اور 4 ہیلتھ سینٹرز شامل ہیں۔

کنگ عبدالعزیز بین الاقوامی ہوائی اڈے پر عروج کے دور میں ملازمین کی تعداد مختلف سرکاری، سکیورٹی اور آپریشنل شعبوں سے تعلق رکھنے والےملازمین کی تعداد تقریباً 16,000 ہزار تک پہنچ جاتی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں