حماس کا نیول کمانڈر محمد احمد اسرائیلی بمباری میں ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ حالیہ فضائی حملے میں حماس کا سمندری حدود میں فوجی سرگرمیوں کا ذمہ دار کمانڈر ہلاک ہوا ہے۔ اسے نشانہ بنانے کے لیے فضائی حملہ بدھ کے روز کیا گیا۔ کمانڈر کا تعلق غزہ شہر کی نیوی یونٹ سے تھا۔

اسرائیلی فوج کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے 'نیول کمانڈر محمد احمد علی کو گزشتہ روز فضائی حملہ میں ہلاک کیا ہے۔' تاہم حماس نے محمد احمد کی اسرائیلی فوج کی بمباری سے ہلاکت پر فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔

فلسطینی عسکریت پسند گروپ کے ذرائع نے کہا ہے کہ محمد احمد علی عزالدین القسام بریگیڈ کا ممبر تھا۔
اسرائیلی فوج کے بیان میں مزید کہا گیا ہے 'ہلاک ہونے والا نیول کمانڈر غزہ کی پٹی کے اندر اسرائیلی فوج پر حملے کرنے کا ذمہ دار تھا۔'

خیال رہے آٹھویں ماہ میں داخل ہو چکی اسرائیلی جنگ کے نتیجے میں اب تک 34844 فلسطینی ہلاک ہو چکے ہیں۔ وزارت صحت کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں خواتین اور بچوں کی تعداد زیادہ ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں