واشنگٹن: غزہ میں نیا گورننس ڈھانچہ رفح میں بڑے آپریشن کا ایک بہتر متبادل ہے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
3 منٹس read

ایک ایسے وقت میں جب اسرائیلی فوج غزہ کی پٹی میں اپنی فوجی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے اور رفح شہر کے مشرقی محلوں پر بمباری تیز کر رہی ہےامریکہ نےکہا ہے کہ غزہ کی پٹی کے لیے غزہ میں نیا گورننس ڈھانچہ رفح میں بڑے فوجی آپریشن کا ایک بہتر متبادل ہے۔

"رفح سمیت"

وائٹ ہاؤس کی قومی سلامتی کونسل کے کوآرڈینیٹر برائے اسٹریٹجک کمیونیکیشن جان کربی نے کہا کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان جس جنگ بندی معاہدے پر بات ہو رہی ہے۔ اس میں رفح سمیت غزہ کی پٹی کے تمام علاقے شامل ہیں۔

کربی نے صحافیوں کو بتایا کہ"اگر ہم عارضی جنگ بندی تک پہنچنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں تو اس کا اطلاق رفح سمیت تمام غزہ کی پٹی پر ہو گا۔ یہ امریکہ کا مذاکراتی موقف ہے"۔

اسرائیل کے تحفظات

دوسری جانب ایک سینیر اسرائیلی اہلکار کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے غزہ میں جنگ بندی کے مذاکرات میں ثالثوں کے سامنے یرغمالیوں کی رہائی کے معاہدے کے لیے حماس کی تجویز پر اپنے تحفظات پیش کیے جس کے بعد قاہرہ میں مذاکرات کا دور ختم ہوگیا۔


"ہم رفح آپریشن مکمل کریں گے"

اسرائیلی اہلکار نے مزید کہا کہ اسرائیل رفح اور غزہ کی پٹی کے دیگر حصوں میں اپنی کارروائی کو منصوبےکے مطابق آگے بڑھائے گا۔

ادھر قاہرہ ٹی وی نے ایک اعلیٰ مصری ذریعے کے حوالے سے بتایا کہ غزہ کی پٹی میں جنگ بندی تک پہنچنے کے لیے مصری کوششیں اور ثالثوں کی کوششیں دونوں فریقوں کے خیالات کو ایک دوسرے کے قریب لانے کے لیے جاری ہیں۔

"مصری وارننگ"

ایک اور ذریعے نے اطلاع دی تھی کہ مصری فریق نے مذاکرات میں شریک فریقین کو وارننگ دی ہے کہ اگر مذاکرات کسی جنگ بندی کے معاہدے تک پہنچنے میں ناکام رہے تو کشیدگی میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ مصری سکیورٹی وفد نے کچھ متنازعہ نکات پر اتفاق رائے کا فارمولہ تلاش کرنے کے لیے اپنی کوششیں تیز کر دی ہیں۔

دریں اثنا حماس کے سیاسی بیورو کے رکن عزت الرشق نے کہا ہے تحریک کا وفد قاہرہ سے قطر روانہ ہو گیا ہے۔

ایک باخبر ذریعہ نے کہا کہ اسے یقین ہے کہ جنگ بندی معاہدہ ہوسکتا ہے اور سات ماہ سے جاری غزہ جنگ کے خاتمے کے امکانات موجود ہیں۔

ٓانہوں نے مزید کہا کہ حماس، اسلامی جہاد تحریک اور پاپولر فرنٹ مذاکرات میں شریک ہیں۔ پاپولر فرنٹ نے جنگ بندی کے مراحل میں ترمیم پر رضامندی ظاہر کی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں