ویڈیو "وقت ختم ہو رہا ہے" کے بعد القسام کا زخمی یرغمالی کی موت کا اعلان

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
3 منٹس read

"وقت ختم ہو رہا ہے" کے عنوان سے ایک زندہ قیدی کی ویڈیو شائع کرنے کے فوراً بعد تحریک حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے اعلان کیا کہ اسرائیلی یرغمالی 51 سالہ نداو ببلابیل جو برطانوی شہریت رکھتا ہے اسرائیلی طیارے کی بمباری میں زخمی ہونے کے نتیجے میں اب دم توڑ گیا ہے۔ اسے ایک ماہ سے بھی زیادہ عرصہ قبل یرغمالی جوڈی فینسٹائن کے ساتھ رکھا گیا تھا۔

حماس نے ہفتے کے روز ایک بیان میں یہ بھی کہا کہ اسرائیل کی جانب سے غزہ کی پٹی میں ہسپتالوں کی تباہی اور انہیں خدمات سے محروم کرنے کی وجہ سے نداو ببلابیل کی صحت کی حالت خراب ہوگئی اور وہ مر گیا کیونکہ اسے نگہداشت کے مراکز میں انتہائی طبی نگہداشت نہیں مل سکی۔

تمہاری حکومت جھوٹ بول رہی

اس سے قبل ہفتہ کو ہی القسام بریگیڈ نے صرف 11 سیکنڈز کی ویڈیو شائع کی تھی جس کے ساتھ عربی اور عبرانی میں ایک متن بھی تھا جس میں کہا گیا تھا کہ تمہاری حکومت جھوٹ بول رہی ہے۔ اس ویڈیو میں قیدی اچھی حالت میں ظاہر ہوا، لیکن ممکنہ طور پر چوٹ لگنے سے اس کی دائیں آنکھ کے گرد نیلے اور سرخ رنگ کے نشانات بھی نظر آئے۔

دریں اثنا حماس کے ذرائع ابلاغ کی طرف سے اس وقت جاری ہونے والی رپورٹس میں کہا گیا تھا کہ حماس ایک اور ویڈیو میں اس بات کا انکشاف کرے گی کہ اس کے پاس موجود اسرائیلی یرغمالی کے ساتھ کیا ہوا۔

قاھرہ میں مذاکرات ختم

قاہرہ میں بالواسطہ بات چیت کا سیشن جمعرات کو اسرائیل اور حماس کے نمائندوں کی روانگی اور کسی سمجھوتے پر پہنچے بغیر ختم ہو گیا۔ حماس نے جمعہ کو اعلان کیا کہ اسرائیل کی جانب سے غزہ کی پٹی میں جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کی حالیہ تجویز کو مسترد کرنے سے چیزوں کو ایک مرتبہ پھر صفر پر پہنچا دیا گیا ہے۔ اسرائیل کے اس اقدام سے حماس اپنی مذاکراتی حکمت عملی پر نظر ثانی پر مجبور ہوگئی ہے۔

یاد رہے پیر کو حماس نے ثالثوں کی طرف سے پیش کی گئی تجاویز کو منظور کرکے جنگ کے خاتمے کی ایک امید پیدا کردی تھی۔ غزہ میں بعض شہریوں نے بھی حماس کے اس اقدام پر خوشی کا اظہار کیا تھا۔ تاہم اسرائیل نے ایک مرتبہ پھر ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ ساری وہ تجاویز نہیں ہیں جن پر ہم نے اتفاق کیا تھا۔ اس کے بعد اسرائیل نے بعض تجاویز کو ماننے سے انکار کرکے مذاکرات کو معطل کرکے رکھ دیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں