سعودی عرب: ضوابط کی خلاف ورزی پر 70 بھرتی دفاتر کے لائسنس معطل

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب میں انسانی وسائل اور سماجی ترقی کی وزارت نے بھرتی کے شعبے کے معیار کو ترقی دینے کے پروگرام کے تحت اس سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران آجروں کی طرف سے 24 خلاف ورزیوں کو پکڑا۔ ان خلاف ورزیوں میں اپنے اکاؤنٹ سے دوسروں کو گھریلو ملازم کی خدمات فراہم کرنا یا اجازت دینا شامل تھا۔

ریکروٹمنٹ رولز کے معیارات اور تقاضوں پر مبنی کم از کم کارکردگی کے تقاضوں کو پورا نہ کرنے پر 70 ریکروٹمنٹ دفاتر کا لائسنس واپس لے لیا گیا۔ مخصوص معیارات اور تقاضوں کے مطابق شیلٹر سینٹرز فراہم کے ضابطے پر عمل نہ کرنے اور دیگر متعدد آرٹیکلز کی خلاف ورزی پر کارروائیاں کی گئیں۔

وزارت انسانی وسائل نے ایک کمپنی اور 8 بھرتی دفاتر کو بھرتی کے اصولوں کی خلاف ورزی کرنے، شکایات کے حل میں تاخیر کرنے، گاہگوں کو رقوم واپس کرنے میں تاخیر اور پناہ گاہ کے معیارات اور تقاضوں کی خلاف ورزی کرنے پر معطل کر دیا۔ وزارت نے خبردار کیا کہ بھرتی کے قوانین کی پاسداری کی جائے۔ ضوابط کی خلاف ورزی پر نمبر 920002866 پر اطلاع دی جاسکتی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں