سعودی ویژن 2030 بہت دلچسپ ہے : برطانوی وزیر تجارت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

برطانوی وزیر مملکت برائے تجارت لارڈ ڈومینک جانسن نے سعودی عرب کے ویژن 2030 کی تعریف کرتے ہوئے اسے بہت دلچسپ اور متاثر کن قرار دیا ہے۔ برطانوی وزیر ' العربیہ ' کو خصوصی انٹرویو دے رہے تھے۔

ان کا کہنا تھا ' سعودی عرب کا ویژن 2030 بہت ہی دلچسپ ہے۔ میرا مطلب ہے کہ جب میں سعودی عرب کے بارے میں سوچتا ہوں تو میں اس کے آگے بڑھنے کی حوصلہ افزائی کرتا ہوں'۔

جانسن ان دنوں سعودی عرب اور برطانیہ کی مشترکہ طور پر منعقد کی جانے والی ایک بڑی کاروباری، سیاحتی اور ثقافتی نمائش 'گریٹ فیوچرز' میں شرکت کے لیے ریاض میں موجود ہیں۔

انہوں نے اپنے اس دورے کے دوران برطانوی یونیورسٹیوں سے فارغ التحصیل شہریوں کو سعودی عرب میں مواقع تلاش کرنے اور اپنے مستقبل کو بہتر بنانے کے لیے دستیاب مواقع کی طرف رہنمائی دی۔

ان کا کہنا تھا 'برطانیہ اور خلیجی تعاون کونسل کے درمیان آزاد تجارتی معاہدے کے امکانات روشن ہیں، انہیں بہت امید ہے کہ ایسا جلد ممکن ہو جائے گا۔'

وہ کہہ رہے تھے ' خلیجی ریاستوں کے ساتھ ہمارے بہت گہرے اور مضبوط تعلقات ہیں۔ دونوں طرف ان تعلقات کی اہمیت غیر معمولی ہے۔ نیز فریقین میں خیر سگالی کا جذبہ موجود ہے۔ ان حالات میں نتائج فطری ہیں۔ اس لیے میں بہت پر جوش ہوں۔'

برطانوی وزیر مملکت نے برطانیہ میں سرمایہ کاری کے لیے سعودی پبلک انویسٹمنٹ فنڈ، امارات کے مبادلہ اورکویت انوسٹمنٹ اتھارٹی سمیت خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) کے خودمختار دولت کے فنڈز کو اہم قرار دیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں