چار یرغمالیوں کے ساتھ حالیہ اسرائیلی بمباری کے دوران رابطہ ٹوٹ گیا : القسام بریگیڈ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ نے اطلاع دی ہے کہ اس کا چار اسرائیلی یرغمالیوں کے ساتھ رابطہ منقطع ہو چکا ہے۔ ان چار یرغمالیوں میں امریکی شہریت رکھنے والا اسرائیلی یرغمالی ہرش گولڈ برگ بھی شامل ہے۔

القسام بریگیڈ کی طرف سے یہ بیان پیر کے روز سامنے آیا ہے۔ بیان میں کہا گیا چار اسرائیلی یرغمالیوں کے ساتھ یہ رابطہ پچھلے دس دنوں سے جاری اسرائیلی بمباری کے سبب ختم ہوا ہے۔

امریکی شہریت کے حامل گولڈ برگ پولین جس نے پچھلے دنوں ماہ اپریل کے اواخر میں القسام بریگیڈ کی طرف سے جاری کی گئی ایک ویڈیو میں اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو سے اپیل کی تھی کہ یر غمالیوں کی رہائی کے لیے کوششیں تیز کریں۔

ان یرغمالیوں کو حماس کے عسکری ونگ نے سات اکتوبر 2023 کو اسرائیل پر کیے گئے حملے کے دوران یرغمال بنایا تھا۔

ان میں سے لگ بھگ ایک سو یرغمالیوں کو ماہ نومبر کے آخری ہفتے میں ہونے والے جنگی وقفوں کے دوران رہائی مل گئی تھی۔ جبکہ اسرائیل کے دعوے کے مطابق 129 کے قریب یرغمالی ابھی تک عسکریت پسندوں کی قید میں۔ تاہم حماس نے پچھلے دنوں اطلاع دی تھی کہ ان میں سے متعدد اسرائیلی بمباری کی وجہ سے ہلاک ہو چکے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں