اسرائیل کے لبنان میں کار پر ڈرون سے حملے میں حزب اللہ فیلڈ کمانڈر ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

لبنان میں اسرائیلی فوج کے ایک فضائی حملے میں ایک کار کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں حزب اللہ کا ایک کمانڈر ہلاک ہوگیا۔

لبنان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق منگل کی شام جنوبی لبنان میں ایک کار پر اسرائیلی ڈرون کے حملے میں دو افراد مارے گئے، جب کہ حزب اللہ کے قریبی ذرائع نے بتایا کہ ہلاک ہونے والوں میں سے ایک جماعت کا فیلڈ کمانڈر تھا۔

کار پر ڈرون حملہ

ایجنسی نے کہا کہ "صور الحش مین روڈ پر ایک کار کو نشانہ بنانے والے حملے کے نتیجے میں دو افراد ہلاک ہوئے جب کہ ایمبولینسیں نشانہ بنائے گئے علاقے کی طرف روانی کیجارہی تھیں۔

حزب اللہ کے قریبی ذرائع نے 'اے ایف پی' کو بتایا کہ اسرائیلی حملے میں ہلاک ہونے والے دو افراد میں سے ایک جماعت کا فیلڈ کمانڈر تھا۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج نے اعلان کیا ہے کہ لبنان کی جانب سے کل منگل کو سرحد کی اسرائیلی جانب داغے گئے میزائل کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور پانچ فوجی زخمی ہو گئے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں