امریکہ کی غزہ بندر گاہ ، چند دنوں میں کام شروع کر دے گی : پینٹا گون

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

امریکہ کی غزہ سے متصل سمندر کے ساتھ بنائی گئی نئی بندرگاہ آنے والے محض چند دنوں میں غزہ کے جنگ زدہ شہریوں کو امدادی سامان کی ترسیل کے لیے کام شروع کر سکے گی۔ اس امر کا اعلان پینٹاگون نے منگل کے روز کیا ہے۔

سے قبل پینٹاگون کے حکام کی طرف سے بتایا گیا تھا کہ ماہ مئی کے شروع میں مددی سامان کی ترسیل س عارضی بندرگآہ کی مدد سے شروع ہوجائے گی۔

منگل کے روز پینٹا گون کے اعلان میں یہ بھی واضح طور پر کہا ہے کہ فورس کے دفاع اور تحفظ کا معاملہ ایک تشویش کے پہلو کے طورپر ساتھ رہے گا۔

پینٹا گون حکام نے اس پیرائے میں باور کرا دیا ہے کہ عارضی امریکی بندر گاہ کی حفاظت کے لیے حفاظتی انتظامات لازما کیے جائیں گے۔ واضح رہے چند روز قبل برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ کیمرون نے اس بندرگاہ کی حفاظت کے لیے اپنی فوج دینے سے انکار کیا تھا، البتہ سول کنٹریکٹرز کی خدمات لینے کا عندیہ دیا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں