بحرین : دو ریاستی حل کے نفاذ تک فلسطین میں عالمی امن افواج کی تعیناتی کا مطالبہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
3 منٹس read

بحرین کی میزبانی میں 33 ویں عرب سربراہ اجلاس میں عرب قیادت نے متفقہ طور پر تنازعہ فلسطین کے دو ریاستی حل تک مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں عالمی امن فوج تعینات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

سربراہ اجلاس کی طرف سے جاری کردہ "منامہ اعلامیے" میں دو ریاستی حل کے نفاذ تک مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اقوام متحدہ کی بین الاقوامی امن فوج کی تعیناتی" کا مطالبہ کیا گیا۔

جمعرات کو منامہ میں منعقدہ عرب سربراہ اجلاس کے اختتام پر جاری اعلامیے میں عرب ممالک کی جانب سے دریائے نیل، دجلہ اور فرات میں پانی کی حفاظت اور مصر، سوڈان، عراق اور شام کے حقوق کی حمایت کا اظہار کیا گیا۔

اعلامیے میں اس بات پر زور دیا گیا کہ "عرب آبی سلامتی" عرب قومی سلامتی کا ایک لازمی حصہ ہے۔ خاص طور پر عرب جمہوریہ مصر اور جمہوریہ سوڈان کے لیے آبی تحفظ ضروری ہے۔ ایسا کوئی بھی اقدام جو ان ممالک کے آبی حقوق کو متاثر کرے ناقابل قبول ہوگا۔ دریائے دجلہ، فرات اور نیل کے پانیوں کے حقوق میں شام اور عراق کا بھی حصہ شامل ہے۔

اعلامیے میں شام کے بحران پر بات کی گئی ہے اور اسے ختم کرنے کی ضرورت کا اعادہ کیا گیا۔ اجلاس میں کہا گیا کہ شام کے تنازعے کے حل کے لیے سلامتی کونسل کی قرارداد 2254 پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔ اعلامیے میں شام کی سلامتی، خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ پر زور دیا گیا اور بے گھر لوگوں کی باوقار واپسی کے لیے ماحول ساز بنانے پر زور دیا۔

بحرین کے اعلامیے میں شام کے اندرونی معاملات میں مداخلت اور وہاں آبادیاتی تبدیلی لانے کی کسی بھی کوشش کو مسترد کر دیا گیا۔

بحرین کے اعلامیے نے یمن میں صدارتی کونسل کی حمایت اور یمن کے بحران کے سیاسی حل کے لیے بین الاقوامی کوششوں کو آگے بڑھانے اور سلامتی کونسل کی قرارداد 2216 کے نفاذ پر زور دیا گیا۔

بحرین سربراہی اجلاس کے اعلامیے میں "لیبیا کی حمایت اس کی خودمختاری، آزادی، علاقائی سالمیت، اس کے اندرونی معاملات میں مداخلت کے خاتمے، تمام غیر ملکی افواج اور کرائے کے فوجیوں کے ایک مخصوص وقت کے اندر اندر اس کی سرزمین سے انخلاء" کا مطالبہ کیا۔

بحرین کے اعلامیے میں لیبیا میں سینٹ اور سپریم کونسل آف اسٹیٹ سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ انتخابی قوانین کے اجراء پر تیزی سے متفق ہوں جو لیبیا کے عوام کے بیک وقت پارلیمانی اور صدارتی انتخابات کے انعقاد اور عبوری دور کے خاتمے کے مطالبات کو پورا کرتے ہیں۔

بحرین کے اعلامیے میں لبنان کے سیاسی بحران پر توجہ دی گئی اور تمام لبنانی قوتوں پر زور دیا گیا کہ وہ جمہوریہ کے صدر کے انتخاب، آئینی اداروں کے کام کو مضبوط بنانے، سیاسی اور سکیورٹی چیلنجوں سے نمٹنے اور ضروری اقتصادی اصلاحات کو نافذ کرنے کو ترجیح دیں.

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں