بغیراجازت حج کی کوشش کرنے والے کو ایک لاکھ ریال جرمانہ ہوگا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے بغیر اجازت حج کے ضوابط کی خلاف ورزی پر جرمانے پر عمل درآمد شروع کرنے کا اعلان کیا۔ بلا اجازت حج کرنے والے شخص کو چاہے وہ مقامی شہری یا غیرملکی ہواسے ایک لاکھ ریال جرمانہ کی سزا دی جائے گی۔

وزارت داخلہ کی طرف سے جاری ایک بیان کی نقل 'العربیہ ڈاٹ نیٹ' کو موصول ہوئی ہے ج میں کہا گیا ہے کہ غیرمجاز طریقے سے حج کرتے پکڑا جانے والا شخص اگر مقدس شہر مکہ معظمہ کے مرکزی علاقے،حرمین حرم مکی، حرمین ٹرین اسٹیشن الرصیفہ اور مرکزی سکیورٹی کنٹرول سینٹرمیں پایا گیا تواسے گرفتار کیا جائے گا اور جرمانہ کیا جائے گا۔

وزارت داخلہ اس بات کی تصدیق کرتی ہے کہ وہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف جرمانے کو دوگنا کر دے گی اور حج کے دوران جعلی حج سرگرمیوں پرکی سختی سے بیخ کنی کی جائے گی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں