امہات جزیرہ کے ساحلوں پر بحیرہ احمرفیشن ویک رنگا رنگ تقریب کے ساتھ اختتام پذیر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

بحیرہ احمر کے علاقے میں امہات جزیرے کے ساحلوں پر "ریڈ سی فیشن ویک" ایونٹ اختتام پذیرہوگیا۔ فیشن ویک کی اختتامی تقریب گذشتہ روز منعقد ہوئی جس کا اہتمام فیشن اتھارٹی نے تین دنوں کے دوران کیا تھا۔ فیشن ویک میں مقامی طور پر علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر فیشن کے شعبے میں دلچسپی رکھنے والوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ انہوں نے ایک خوبصورت شام گزاری جس میں سورج کی گرم کرنوں ، حیرہ احمر کی پرسکون لہروں، ساحلوں کی سنہری ریت اور کھلے فضائی منظرمیں اس عالمی تقریب میں فائنل فیشن شو کا مشاہدہ کیا گیا۔

اس شو کے دوران متعدد عرب ممالک کے سعودی مرد و خواتین ڈیزائنرز اور دیگر کے ساتھ ساتھ فیشن کے شعبے میں مہارت رکھنے والے بین الاقوامی برانڈز کے تازہ ترین فن پارے پیش کیے گئے۔

ریڈ سی فیشن ویک..

اس تقریب کے حوالے سے فیشن اتھارٹی کے ’سی ای او‘ بوراک بشکماک نے زور دے کر کہا کہ یہ ایونٹ کامیاب رہا اور اس نے اپنے اہداف حاصل کر لیے۔ تقریب کے شرکاء اور مہمانوں کے ردعمل سے اندازہ ہوتا ہے کہ یہ ایک کامیاب ایونٹ تھا۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ فیشن اتھارٹی اس عالمی ایونٹ کے علاوہ دیگر سرگرمیوں کا اہتمام بھی کررہی ہے جو سعودی فیشن کے شعبے کو مقامی اور عالمی سطح پر وسیع افق پر لے جائیں گی اور اسے ایک قدیم شناخت اور ثقافت کے طور پر متعارف کرایا جائے گا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں