سات اکتوبر سے اب تک غزہ میں کم از کم 35,456 فلسطینی ہلاک: وزارتِ صحت غزہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

غزہ کی وزارتِ صحت نے اتوار کے روز بتایا کہ حماس-اسرائیل جنگ کے سات ماہ سے زیادہ عرصے میں فلسطینی علاقے میں کم از کم 35,456 فلسطینی ہلاک ہو چکے ہیں۔

وزارت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ مذکورہ تعداد میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہونے والی کم از کم 70 اموات شامل ہیں۔ نیز وزارت نے کہا کہ سات اکتوبر کے حملے کے نتیجے میں جنگ شروع ہونے کے بعد سے غزہ کی پٹی میں 79,476 افراد زخمی ہو چکے ہیں۔

اسرائیلی جہازوں اور ٹینکوں نے غزہ کی پٹی کے طول و عرض میں گولہ باری کی جبکہ اسی دوران وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے اسرائیلی وزیرِ اعظم بنجمن نیتن یاہو سے اتوار کو ملاقات کی۔ امریکہ نے اسرائیل سے زیادہ مرکو فوجی مہم کا مطالبہ کیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں