گریجویشن تقریب کے دوران طالب علم اپنے فوت شدہ دوست کی تصویر لے کر کیوں پہنچا؟

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب میں شاہ خالد یونیورسٹی میں منعقد ہونے والی گریجوایشن کی تقریب میں جہاں طلبا اپنی محنت کے ثمرات سمیٹنے کےلیے پرجوش تھے وہیں ایک طالب علم اپنے ساتھی اور دوست کی تصویر لے کر تقریب میں حاضر ہوا کیوں کہ اس کا دوست جو اس کے ساتھ زیرتعلیم تھا اب اس دنیا میں نہیں رہا تھا۔

ان پُرجوش لمحات کے بارے میں صحافی عیسیٰ الہادی العسیری نے ’ایکس‘ پلیٹ فارم پر اپنے اکاؤنٹ پر ایک ٹویٹ میں لکھا کہ وہ اپنی گریجویشن کی خوشی اس کی پارٹی اور اس کی ہلچل کو نہیں بھولے۔ خالد انہی طلبا کی صفوں میں شامل تھا جسے دل کے عارضے نے موت سے دوچار کردیا مگر اس کے ساتھی ،دوست اور ہم جماعت اسے نہیں بھولے بلکہ شاہ خالد یونیورسٹی کے نرسنگ کالج میں ہونے والی گریجوایشن کی تقریب میں انہوں نے اپنے دوست کو یاد رکھا۔

یاسر العمیر اپنے مرحوم دوست کے ساتھ، خدا اس پر رحم کرے۔
یاسر العمیر اپنے مرحوم دوست کے ساتھ، خدا اس پر رحم کرے۔

خیال رہے کہ طالب علم "خالد عبداللطیف مداوی" کا تعلق سعودی عرب کے علاقے رجال المع گورنری سے تعلق رکھتا تھا جو کچھ عرصہ قبل دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگیا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں