علاقائی مزاحمتی گروپوں اور اتحادیوں کا ایرانی صدر کے انتقال پر رنجم اور غم کا اظہار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر حادثے میں انتقال کے بعد ایرانی حمایت یافتہ علاقائی مزاحمتی گروپوں اور اتحادیوں نے سوگ مناتے ہوئے اظہار تعزیت کیا ہے۔

ان تعزیت کرنے والوں اور سوگ منانے والوں میں فلسطینی مزاحمتی گروپ حماس، لبنان کی ایرانی حمایت یافتہ حزب اللہ کے علاوہ عراقی اور شامی مسلح گروپوں کے ساتھ ساتھ شام کے بشار الاسد کی حکومت بھی شامل ہے۔

غزہ میں اسرائیل کے خلاف برسرپیکار مزاحمتی گروپ حماس نے ایک قابل قدر حامی کے طور پر صدر ابراہیم ریئسی اور ان کے دیگر رفقا کی رحلت کا سوگ منایا ہے۔ حماس نے ایک بیان میں ایران کے سپریم لیڈر علی خامنہ ای، ایرانی حکومت اور ایرانی عوام سے ’ناقابلِ تلافی نقصان‘ پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں