ایران: صدر رئیسی کی حادثاتی موت، پانچ دن تک سوگ منانے کا اعلان

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

ایرانی سپریم کمانڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک ہونے پر پیر کے روز اعلان کیا ہے کہ ایران پانچ دن تک سوگ منائے گا۔

سپریم لیڈر علی خامنہ ای نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا ' میں ایران کے پیارے لوگوں کی اموات پر تعزیت کرتا ہوں اور پانچ دن کے لئے سرکاری طور پر سوگ منانے کا اعلان کرتا ہوں۔'

اس ہیلی کاپٹر حادثے میں صدر رئیسی کے علاوہ وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان اور دیگر اہم ایرانی حکام بھی ہلاک ہو گئے ہیں۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق یہ ہیلی کاپٹر حادثہ اتوار کے روز ایرانی صوبے آزر بائیجان کے بلند پہاڑی اور جنگلات کے علاقے میں مبینہ طور پر موسمی خرابی کے سبب ہوا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں