جنوبی غزہ میں لڑائی کے دوران دو اسرائیلی فوجی ہلاک

مئی کے 19 دنوں میں 24 اسرائیلی ہلاک ہوئے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

اسرائیلی فوج نے اتوار کو اعلان کیا کہ غزہ کی پٹی کے جنوبی حصے میں لڑائی کے دوران اس کے دو فوجی مارے گئے۔ اسرائیلی فوج اپنے حملوں میں اس وقت توجہ جنوبی غزہ پر مرکوز کر رہی ہے۔ صہیونی فوج کا کہنا ہے کہ حماس کے بقیہ بریگیڈز اس علاقے میں چھپے ہوئے ہیں۔ اس کے بعد فوج نے مزید کہا کہ 15 مئی کو زخمی ہونے والا ایک تیسرا فوجی بھی زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ گیا ہے۔

ایک رپورٹ کے مطابق مئی کے پہلے 19دنوں کے دوران اسرائیلی فوجیوں اور یہودی آباد کاروں سمیت 19 اسرائیلی مزاحمت کاروں کی حملے میں ہلاک ہو چکے ہیں۔ لڑائی کے 226 دنوں کے دوران 14989اسرائیلی زخمی بھی ہوئے ۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں