اسرائیلی فوج کا حملہ ،جنین میں فلسطینی سرجن سمیت سات ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے کے شہر جنین میں ایک پناہ گزین کیمپ پر حملہ کر کے ایک فلسظینی سرجن سمیت سات فلسطینیوں کو ہلاک اور نو کو زخمی کر دیا ہے۔

اسرائیلی فوج جس کے مغربی کنارے میں حملوں میں بھی اضافہ ہے ان دنوں جنین مہاجر کیمپ کو بطورخاص نشانے پر رکھا ہوا۔اسی سلسلے منگل کی صبح جنین میں ایک بڑا حملہ کر کے سات فلسطینیوں کو ہلاک اور نو کو زخمی کر دیا ہے۔

فلسطینی وزارت صحت نے بھی ان ہلاکتوں کی تصدیق کر دی ہے۔ جبکہ جنین پناہ گزین کیمپ کے سرکاری ہسپتال پہنچنے والی لاشوں میں ایک فلسطینی سرجن کی لاش بھی تھی۔

ہسپتال کے ڈائریکٹر کے مطابق فلسطینی ڈاکٹر جو کہ مقامی طور پر ایک سرجن تھے انہیں ہسپتال کے قریبی علاقے میں ہی ہلاک کیا گیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں