رئیسی کی موت کے بعد مواحدی کرمانی ایران میں ماہرین کونسل کے چیئرمین منتخب

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

اسلامی جمہوریہ ایران کی خبر رساں ایجنسی "ارنا‘‘ نے خبر دی ہے کہ ملک کے شمال مغرب میں ہیلی کاپٹر کے حادثے میں صدر ابراہیم رئیسی کی ہلاکت کے بعد ماہرین کونسل نے ملک کے عبوری صدر محمد مخبر کی موجودگی میں ایک اجلاس منعقد کیا جس میں مواحدی کرمانی کو کونسل کا نیا چیئرمین منتخب کیا گیا ہے۔

ایرانی میڈیا نے کونسل کے داخلی ضوابط کے مطابق 55 ووٹوں کی اکثریت کے ساتھ ایرانی لیڈرشپ کونسل آف ایکسپرٹس کے چیئرمین کے طور پر مواحدی کرمانی کو دو سال کے لیے منتخب کرنے کا اعلان کیا۔

سرکاری ایجنسی نے بتایا کہ اس اجلاس میں گارڈین کونسل کے سیکرٹری آیت اللہ احمد جنتی، اسلامی شوریٰ کونسل (پارلیمنٹ) کے چیئرمین محمد باقر قالیباف، عدلیہ کے سربراہ محسنی ایجی اور متعدد حکومتی وزراء نے بھی شرکت کی۔

ماہرین کی لیڈرشپ کونسل جسے ملک کے رہ نماؤں کے انتخاب اور ان کی کارکردگی کی نگرانی کا کام سونپا گیا ہے 88 فقہا پر مشتمل ہے جو اسلامی جمہوریہ ایران کے ڈھانچے میں اہم کام انجام دیتے ہیں اور اس کی مدت آٹھ سال ہے۔

کل سوموار کو ایرانی حکومت نے ابراہیم رئیسی، وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان اور ان کے ساتھیوں کی ہیلی کاپٹر حادثے میں موت کا اعلان کیا جو اتوار کی شام شمال مغربی صوبہ آذر بائیجان میں پروازکے دوران لاپتا ہوگیا تھا۔

ایرانی سپریم لیڈر علی خامنہ ای نے اعلان کیا کہ رئیسی کی موت کے بعد محمد مخبر ملک کی ایگزیکٹو اتھارٹی کا انتظام سنبھالیں گے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں