سعودی وزیر خارجہ کی ایران کے عبوری وزیرخارجہ سےٹیلیفون پر بات

ہیلی کاپٹر حادثے پرافسوس کا اظہار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان بن عبداللہ نے اسلامی جمہوریہ ایران کے عبوری وزیر خارجہ علی باقری کنی کے ساتھ ٹیلیفون پر بات چیت کی۔

فون پرگفتگو کے دوران سعودی وزیر خارجہ نے اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی اور عزت مآب ایرانی وزیر خارجہ جناب حسین امیر عبداللہیان اور ان کے ساتھیوں کےہیلی کاپٹر حادثے میں انتقال پر گہرے دکھ، تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔انہوں نے کہاکہ مشکل کی اس گھڑی میں سعودی عرب ایرانی حکومت اور عوام کے ساتھ ہے۔

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا ہیلی کاپٹر ایران کے شمال مغرب میں واقع مشرقی آذربائیجان صوبے میں اتوار کی شام ایک ناہموار علاقے میں گرکر تباہ ہوگیا تھا۔ خراب موسم کی وجہ سے اس کے ملبے کی تلاش میں شدید دشواری پیش آئی اور بارہ گھنٹے کے بعد اس کا ملبہ تلاش کیا گیا تھا۔ اس حادثےمیں صدر رئیسی اور وزیرخارجہ عبداللہیان سمیت ہیلی کاپٹرمیں سوار سات افراد کی موت کی تصدیق کردی گئی تھی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں