شامی خاتون اول اسماء الاسد بلڈ کینسر کا شکار:ایوان صدر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
3 منٹس read

شامی جمہوریہ کے ایوان صدر نے آج منگل کو اعلان کیا کہ خاتون اول اسماء الاسد کو لیوکیمیا (بلڈ کینسر) کی تشخیص ہوئی ہے۔

ایوان صدر نے ایک بیان میں کہا کہ "طبی علامات کے ظاہر ہونے، طبی معائنے اور ٹیسٹوں کے ایک سلسلے کے بعد خاتون اول اسماء الاسد کو شدید مائیلوجینس لیوکیمیا کی تشخیص ہوئی ہے"۔

بیان میں کہا کہ "خاتون اول کو علاج کے ایک خصوصی پروٹوکول سے گذرنا پڑے گا جس میں مناسب سماجی دوری کو حاصل کرتے ہوئے تنہائی کے حالات کی ضرورت ہوتی ہے۔ اس لیے، وہ براہ راست کام سے دور رہیں گی اور علاج کے منصوبے کے حصے کے طور پر تقریبات اور سرگرمیوں میں محدود حصہ لیں گی"۔

اسماء الاسد نے شامی ٹیلی ویژن کے ساتھ ایک انٹرویو کے دوران اعلان کیا کہ وہ کینسر سے صحت یاب ہو گئی ہیں۔انہیں کچھ عرصہ قبل چھاتی کے کینسر کی تشخیص ہوئی تھی۔

اسماء الاسد نے اگست 2019ء میں انٹرویو میں کہا تھا "میرا سفر ختم ہو گیا، خدا کا شکر ہے، میں نے کینسر کو مکمل طور پر شکست دے دی ہے"۔

انٹرویو میں اسما سفید لباس پہنے نظر آئیں اور اس کے بال چھوٹے اور اسٹائل کیے ہوئے دکھائی دیے۔ علاج کے دوران وہ اکثر سر کو اسکارف سے ڈھانپتی تھیں۔

ملٹری ہسپتال میں زیر علاج اسماء الاسد نے کہا کہ "کینسر کے علاج کے درد میں تھکاوٹ، درد اور جسم کے لیے تھکن شامل ہے، لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ کوئی شخص اپنی زندگی میں مثبت نہیں ہو سکتا"۔

اگست 2018ء میں شامی ایوان صدر نے اعلان کیا تھا کہ اسماء الاسد نے چھاتی میں ایک مہلک رسولی کی تشخیص کے بعد علاج شروع کر دیا ہے، جس کا ابتدائی مراحل میں ہی پتہ چلا تھا۔

اپنے شوہر شامی صدر کے بارے میں انہوں نے کہا کہ "وہ میرے جیون ساتھی ہیں اور کینسر زندگی بھر کا سفر تھا۔ وہ یقیناً میرے ساتھ تھے"۔ کینسر ہونے کا اعلان کرنے کے بعد شائع ہونے والی اپنی پہلی تصویر میں بشارالاسد اپنی اہلیہ کے ساتھ تصویر میں اس کے پاس بیٹھے اور مسکراہٹوں کا تبادلہ کرتے نظر آئے۔

اسماء الاسد تین بچوں کی ماں ہیں۔ اس کے والد برطانیہ میں دل کے امراض میں ماہر ڈاکٹر ہیں، جن کا نام فواز الاخرس ہے۔ اس کی والدہ شام کی ایک ریٹائرڈ سفارت کارسحر اوتری ہیں۔ اس کا خاندان حمص (وسطی شام) سے تعلق رکھتا ہے اور اس نے لندن کے کنگز کالج سے یونیورسٹی کی ڈگری حاصل کی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں