شاہ سلمان روبصحت ہیں : ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے گروپ 20 کے اجلاس سے اپنے افتتاحی خطاب میں شاہ سلمان بن عبدالعزیز روبصحت ہیں اور پہلے سے کافی بہتر ہیں۔

ولی عہد نے سعودی فرمانروا کے بارے میں یہ بات شاہ سلمان کے ہسپتال میں طبی معائنے اور علاج کے لیے دو روز قبل داخلے ہونے کے بعد کہی ہے۔

شاہی دربار سے جاری کردہ بیان میں اس سے قبل کہا گیا تھا کہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو تیز بخار کے باعث چیک اپ کے لیے ہسپتال لے جایا گیا ہے۔

88 سالہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز حالیہ چند ہفتوں کے دوران دوسری بار ہسپتال چیک اپ کے لیے داخل ہوئے ہیں۔ جہاں سے وہ صحت یابی کے ساتھ واپس آئے تھے۔ اب انہیں دوبارہ لے جانا پڑا ہے۔

ولی عہد نے یہ بیان کابینہ کے اجلاس کے بعد دیا ہے۔اس موقع پر انہوں نے ان سب لوگوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس دوران شاہ کی خیریت دریافت کی، ان کی صحت یابی کے لیے دعائیں کیں اور شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

سعودی خبر رساں ادارے ' ایس پی اے ' نے اتوار کے روز رپورٹ کیا تھا کہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو ان کے طبی معالجے کی ٹیم کے کہنے پر ہسپتال جانے کی درخواست کی گئی تھی کہ انہیں تیز بخار کے علاوہ جوڑوں میں درد ہو رہا تھا۔

خیال رہے شاہ سلمان بن عبدالعزیز 2015 سے مملکت کے فرمانروا کے طور پر موجود ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں