مہذب دنیا' بین الاقوامی عدالت کے خلاف ہمارا ساتھ دے : اسرائیل

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

اسرائیل نے اپنے اتحادیوں اور خصوصا غزہ جنگ کے بارے اسرائیلی خیالات کی طرح کے خیالات رکھنے والے ملکوں اور اقوام سے کہا ہے کہ ' مہذب دنیا ' بین الاقوامی فوجداری عدالت کی طرف سے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو اور وزیر دفاع یوو گیلنٹ کے حوالے سے وارنٹ گرفتاری کی مخالفت کریں۔ اور ہمارا ساتھ دیں۔

اسرائیلی حکومت کی ترجمان تل ہینرک اس امر کا اظہار پیر کے روز بین الاقوامی عدالت انصاف کے پراسیکوٹر کی طرف سے اسرائیلی جنگ کے دو اعلی ترین ذمہ داروں کے وارنٹ گرفتاری کے بارے میں بتانے کے بارے میں منگل کے روز بات کر رہی تھیں۔

واضح رہے غزہ جنگ میں اب تک اسرائیلی فوج 35 ہزار سے زائد فلسطینیوں کو ہلاک کر چکی ہے۔ ان میں دوتہائی تعداد ہلاک کی گئی فلسطینی عورتوں اور بچوں کی ہے۔

ان میں وہ بھی شامل ہیں جنہیں ہسپتالوں پر اسرائیلی بمباری اور حملوں کے نتیجے میں ہلاک کیا گیا ہے اور وہ بھی ہیں جنہیں اقوام متحدہ کے اداروں کے مطابق اسرائیل نے بھوک کے ہتھیار سے ہلاک کیا ہے اور وہ بھی شامل ہیں جہیں خوراک حاصل کرنے کے لیے جمع ہونے کے دوران فائرنگ کر کے اسرائیلی فوج کے سنائپرز نے ہلاک کیا ہے۔

ان میں سے بعض کو اجتماعی قبروں میں ہسپتالوں کے اندر ہی پھینک دیا گیا۔ جبکہ لاکھوں بے گھر کر دیے گئے۔ اس ماحول میں اسرائیل نے اپنے جیسے مہذب ساتھیوں اور اتحادیوں سے کہا ہے کہ عدالت کے وارنٹ جاری کرنے کی مخالفت کریں۔

اسرائیل ایسا ملک ہے جس کے خلاف بیک وقت بین الاقوامی فوجداری عدالت اور بین الاقوامی عدالت انصاف دونوں میں مقدمات دائر ہیں ۔ دونوں میں اسرائیل کی طرف سے نسل کشی اور جنگی جرائم کا جائزہ لے رہی ہیں۔

اسرائیلی ترجمان سے جب یہ پوچھا گیا کہ آیا فوجداری عدالت کے وارنٹ گرفتاری کے بعد نیتن یاہو اور یوو گیلنٹ بیرون ملک کے سفر پر اثر پڑے گا ؟ تو اسرائیلی ترجمان کا جواب عدالت یا قانون کے مطابق چلنے کا نہیں بلکہ یہ تھا ' دیکھیے اور انتظار کیجیے۔'

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں