بنیادی فوجی تربیت مکمل کرنے والی 142 سعودی خواتین کی پاسنگ آؤٹ کا انعقاد

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کے پبلک سکیورٹی وویمن ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ میں 142 خواتین نے بنیادی فوجی تربیت کا کورس مکمل کر لیا ہے۔

چھٹے تربیتی کورس کی گریجویشن تقریب کے موقع پر ڈائریکٹر پبلک سکیورٹی لیفٹیننٹ جنرل محمد السبامی مہمان خصوصی تھے۔ پبلک سکیورٹی وویمن ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نائف کی زیر نگرانی کام کرتا ہے۔

فوجی تربیت مکمل کرنے والی خواتین نے کورس کے دوران ضروری مہارت حاصل کرنے کی خاطر تھیوری سمیت متعدد عملی مشقوں میں حصہ لیا۔ اس دوران انہوں نے سکیورٹی کے ضوابط اور پروٹوکول کے نفاذ کی عملی تربیت حاصل کی جس نے انہیں کورس کی تکمیل پر سکیورٹی ادارے سے وابستہ ایک چاک چوبند اور مشاق سپاہی کے طور پر تیار کرنے میں مدد دی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں