سعودی عرب کا تین یورپی ممالک کی طرف سے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا خیر مقدم

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے ناروے، ہسپانیہ اور جمہوریہ آئرلینڈ کی جانب سے برادر فلسطینی ریاست کو کو تسلیم کرنے کے اعلان کا خیر مقدم کیا ہے اور اسے مشرق وسطیٰ میں دیر پا امن کے حصول کی طرف اہم قدم قرار دیا ہے۔

وزارت خارجہ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مملکت دوست ممالک کی طرف سے جاری کیے گئے اس فیصلے کو سراہتی ہے جس میں فلسطینی عوام کے حق خودارادیت کے موروثی حق پر بین الاقوامی اتفاق رائے کو تسلیم کیا گیا ہے۔ ہم باقی ممالک سے بھی مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ جلد از جلد ایسا ہی فیصلہ لیں جس سے فلسطینی عوام کے حق خودارادیت کے حصول، دیر پا امن اور فلسطینی قوم کے دیرینہ حقوق اورامنگوں کو پورا کرنے کی راہ ہموار ہوسکے۔

مملکت نے بین الاقوامی برادری خاص طور پر سلامتی کونسل کے مستقل اراکین سے جنہوں نے ابھی تک فلسطینی ریاست کو تسلیم نہیں کیا ہے 1967 کی سرحدوں پر فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے عمل کو تیز کرنے کی اہمیت پر، مشرقی یروشلم کو فلسطینی ریاست کا دارالحکومت بنانے اور منصفانہ امن کے حصول کے لیے فلیسطینی ریاست کو تسلیم کرنے پر زور دیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں