شمالی مغربی کنارے میں ’علاحدگی‘ کےاسرائیلی قانون کی منسوخی کا کیا مطلب ہے؟

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
3 منٹس read

اسرائیلی آرمی ریڈیو نے عرب عالمی خبر رساں ایجنسی کے حوالے سے اطلاع دی کہ اسرائیلی وزیر دفاع یوآو گیلنٹ نے شمالی مغربی کنارے میں ’علاحدگی‘ کے قانون کو مکمل طور پر منسوخ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

یہ فیصلہ ناروے، آئرلینڈ اور ہسپانیہ کی طرف سے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے اعلان کے فوراً بعد کیا گیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ ’علاحدگی‘ کے قانون میں غزہ کی پٹی اور شمالی مغربی کنارے کی بستیاں شامل تھیں۔ وزیر دفاع یو آو گیلنٹ کے شمالی مغربی کنارے سے علیحدگی کے فیصلے کا مطلب ان بستیوں کو واپس کرنا ہے جنہیں 2005ء میں شمالی مغربی کنارے میں ختم کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ اسرائیلی کنیسٹ نے 20 مارچ کو علاحدگی کے قانون کی کچھ شقوں کو منسوخ کرنے کے لیے ووٹ دیا تھا اور گیلنٹ کا بدھ کو کیا جانے والا فیصلہ کنیسٹ کے جاری کردہ فیصلے پر عمل درآمد ہے۔

گیلنٹ نے کہا کہ "کنیسٹ میں علاحدگی کے قانون کی منظوری کے بعد ہم نے تاریخی قدم مکمل کر لیا ہے"ْ۔ انہوں نے مزید کہا کہ "(مغربی کنارے) پر یہودیوں کا کنٹرول سلامتی کی ضمانت دیتا ہے۔ علیحدگی کے قانون پرعمل درآمد اسرائیلی بستیوں کو ترقی دینے اوران میں رہنے والوں کو تحفظ فراہم کرنے کا باعث بنے گا‘‘۔

شمالی مغربی کنارے میں "علاحدگی" کا قانون منسوخ کرنے کا قانون آباد کاروں کو 4 تباہ شدہ بستیوں گینیم، کدیم، حومش اور سانور میں واپس جانے کی اجازت دے گا۔

"علاحدگی" کا منصوبہ یکطرفہ طور پر سابق وزیر اعظم ایریل شیرون کی حکومت نے 2005ء کے موسم گرما میں نافذ کیا تھا، جس کے تحت اس نے شمالی مغربی کنارے میں 4 بستیوں کے علاوہ غزہ کی پٹی میں قائم بستیوں اور اسرائیلی فوج کے کیمپوں کو خالی کرایا تھا۔

قابل ذکر بات یہ ہے اس قانون کا مطلب یہ نہیں ہے کہ غزہ فلسطینی سرزمین ہے بلکہ اسرائیل یہ دعویٰ کرتا ہے کہ یہ اسرائیلی سرزمین جیسے تل ابیب، اور حیفا ہیں تاہم آبادیاتی حقیقت سے ’’علاحدگی‘‘ کا تقاضہ ہے کہ اسرائیل پر مشرقی یروشلم سمیت 1967ء کی سرحدوں پر واپس جانے کے لیے دبائو ڈالنا ہے۔

علاحدگی ایک سیاسی اصطلاح ہے جس کا مطلب ہے دو یا کئی ریاستوں کے درمیان متحد اداروں کے ساختی اور فعال اتحاد کو ختم کرنا۔ اس کا مطلب یہ بھی ہے کہ علاحدگی کی تیاری میں دو ریاستوں کو الگ کرنے والی سرحدیں کھینچنا، تاکہ ہر ریاست اپنی خودمختاری حاصل کر سکے اور اس کا اپنا نظام حکومت اور جغرافیائی علاقہ ہو۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں