ہندوستانی حجاجِ کرام کے پہلے گروپ کی مکہ مکرمہ آمد

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

مطوفیانِ عرب حج کمپنی (اشرقت) کی ذیلی کمپنی رحلت و منافی کمپنی کے مطوفیان (مطوفی کا عام مطلب طواف کرنے والا ہے لیکن یہاں اس سے مراد حجاج کے لیے گائیڈ ہے) نے اس سال حج سیزن کے لیے ہندوستان سے آنے والے عازمین کے پہلے گروپ کا خیرمقدم کیا ہے۔

پہلا گروپ تقریباً 2500 عازمین پر مشتمل تھا جنہیں تین مراکز میں تقسیم کیا گیا۔

رحلت و منافی کمپنی کے سی ای او احمد تمر نے کہا کہ زائرین اور فریضۂ حج و عمرہ ادا کرنے والوں کے حوالے سے خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آلِ سعود کی ہدایات کے مطابق کمپنی عازمینِ حج کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کی کوشش کرتی ہے اور انہیں بآسانی مذہبی فرائض ادا کرنے میں مدد فراہم کرتی ہے۔

ہندوستانی عازمین نے خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آلِ سعود اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آلِ سعود کی حکومت کی جانب سے بہترین خدمات فراہم کرنے کی کوششوں پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ حجاج نے پرتپاک مہمان نوازی اور استقبال کے لیے اظہارِ تشکر اور تعریف بھی کی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں